خواتین و حضرات ! میرے ماموں میرے والد صاحب سے بلکل الٹ تھے ، میرے والد میرے ماموں کی نسبت بہت محتاط ، زیرک اور ہر کام کو پرکھ کر کرنے والے تھے ، جب کہ ماموں بہت کچھ اعتبار اور اعتماد پہ چھوڑ دیتے تھے - اس کا مطلب یہ نہیں کہ ماموں بہت سیدھے سادھے یا خدا نخواستہ احمق تھے - ایسی بات بکل نہیں تھی - ماموں کا اپنا ایک فلسفہ تھا - وہ مجھ سے اکثر کہا کرتے تھے کہ
" لوگوں کو اپنے سے اچھا صلہ لے لینے دو ، انھیں تمھیں ٹھگ لینے دو - اگر تم ان سے جھگڑا نہیں کرو گے ، مباحثہ نہیں کرو گے وہ صلح جو ہو جائیں گے - ہتھیار پھینک دیں گے - اچھے اور شریف ہو جائیں گے اور یقین کرو بیٹا ، انسان اچھا اور شریف ہونا چاہتا ہے لیکن اس کو موقع نہیں ملتا - کم از کم تم انھیں اچھا ہونے کا موقع ضرور فراہم کرنا "
از اشفاق احمد زاویہ ٣ خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف پیج ٢٢٥

No comments:
Post a Comment