ہم نے سوچا کہ جسمانی تکلیف ان ذہنی تکالیف سے شدید تر نہیں ہے ، جو انسانی زندگی میں منفیانہ سوچ اور منفیانہ پیش قدمی اور ایسے منفی رویوں سے پیدا ہوتی ہے جسے آپ نیگیٹو تھاٹس کہتے ہیں - اس میں سب سے بڑی نیگیٹو تھاٹ خوف ہے ، دوسری نفرت ، تیسری کدورت، چوتھی تشدد اور پانچویں جو بھی کسی کم درجے یا طاقت کی نہیں ہے ، وہ غصہ ہوتا ہے - انسان میلاد آدم سے لے کر اب تک اس کوشش میں مصروف رہا ہے کہ وہ ان منفی خیالات اور منفی پیش قدمی سے نجات حاصل کرے - انسان نے اس ضمن اور اس سلسلے میں بڑے پاپڑ بیلے اور بڑی مارین کھائیں ہیں لیکن یہ عوارض اس کے ساتھ ساتھ چلتے رهے ہیں اور اس نے انسانی زندگی کو بڑی بری طرح سے کھدیڑ کر رکھ دیا ہے
از اشفاق احمد زاویہ ٢ پیج ١٢٤
No comments:
Post a Comment