باطن کے اس سفر میں آپ شور و غوغا کر کے کسی کو ٹیلیفون کر کےکسی کو میسیج بھیج کر یا کسی کو اپنے کمپیوٹر کے
ذریعے ہوشیار کر کے نہ کوئی پیغام دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں - یہ
خاموشی کی ایک دنیا ہے اس میں اگر آپ کبھی داخل ہو سکتے ہیں تو پھر ہی آپ اس کا مزہ لے سکتے ہیں - مت پوچھیں کہ
ہمیں کسی بابا کا بتائیں ، آپ خود بابا ہیں - جب آپ دیوار سے ڈھو
(ٹیک) لگا کر آرام سے بیٹھنا آگیا اور دنیا کی سب سے بڑی عبادت یعنی آپ خاموشی میں داخل ہو گئے تو آپ کے اوپر انوار و
برکات کی بارش بھی ہونے لگے گی اور انواع و اقسام کا رزق آپ کا
مقدر بنتا چلا جائے گا
از اشفاق احمد زاویہ ٢ بابے کی تلاش صفحہ ١٥٩
No comments:
Post a Comment